تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

خاران کے بازار میں دھماکا ، 12 زخمی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے بزدلانہ وار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاران بازار کے مین چوک پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا کے بعد بازار میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے بعد موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ایک اور گاڑی اور قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے متاثرہ علاقے میں پہنچ کر کنٹرول سنبھالا اور جائے حادثے کے مقام کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے معطل کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خاران بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئےواقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک دشمن عناصرصوبےکا امن خراب کرناچاہتےہیں، مگر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارےحوصلے پست نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -