اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

تیونس میں 13 صدی قدیم تاریخی دیوار گر گئی، 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

تیونس کے قدیم شہر قیروان کے ارد گرد 1350 سال سے قائم تاریخی دیوار کا ایک حصہ گزشتہ روز منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے قدیم شہر قیروان میں 670 عیسوی می قائم تاریخی دیوار کا ایک حصہ گزشتہ روز منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں دیوار کی مرمت کرنے والے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ فلوگرز گیٹ کے قریب 6 میٹر (20 فٹ) اونچی دیوار کا 30 میٹر (100 فٹ) لمبا حصہ زمین پر گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جب کہ دو کارکن زخمی ہوئے۔
ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان معز تریا نے بتایا کہ حادثے کا شکار افراد اس ٹیم کا حصہ تھے جو قدیم شہر کے گرد قائم 3 کلو میٹر طویل دیوار کی بحالی کا کام کر رہی تھی۔

واضح رہے کہ 670 عیسوی میں قائم کیا جانے والا قیروان شمالی افریقہ کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے جس کو یونیسکو نے 1988 میں عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

قیروان اپنے تاریخی مقامات کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور ہر سال یہاں بڑی تعداد میں سیاح ان مقامات کو دیکھنے آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں