تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

کراچی کے نجی اسکول میں 13 سالہ طالب علم پر تشدد، بازو ٹوٹ گیا

کراچی کے علاقے کورنگی کے نجی اسکول میں 13 سالہ طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے بچے کا دایاں بازو ٹوٹ گیا۔

متاثرہ طالب علم عبدالرافع کے والدین نے بچے پر تشدد کی شکایت کورنگی تھانے میں کر دی۔ طالب علم کو سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ میڈیکو لیگل رپورٹ میں بچے پر تشدد ثابت ہوگیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ اور ایڈیشنل ڈایریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیع جاوید نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ رفیع جاوید نے تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی جو کل نجی اسکول کا دورہ کر کے صوبائی وزیر کو رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ: سکھر میں آلو کی چوری کا الزام لگا کر بااثر افراد کا ذہنی معذور بچے پر تشدد

ایڈیشنل ڈایریکٹر پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ پنشمینٹ پر پابندی ہے، کمیٹی کل اسکول کا دورہ کرئے گی، واقعہ کورنگی نمبر تین کے السحر اسکول میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ طالب علم عبدالرافع تشدد کے باعث اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہے، ڈایریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن محمد افضال کی سرابراہی میں کمیٹی بنائی ہے جس میں ڈپٹی ڈایکیٹر رفیع الدین اور ڈپٹی ڈایریکٹر گلاب راج بھی شامل ہیں۔

Comments