تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انسانی غفلت، کرونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ناقص‌ نکلیں

نیویارک: امریکی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ کرونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ناقص نکلیں جنہیں کمپنی نے تلف کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کرونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکوں کو ناقص قرار دیتے ہوئے انہیں ضائع کردیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ ’مذکورہ کھیپ کے معیار کو جب چیک کیا گیا تو یہ معیار کے عین مطابق نہیں تھیں‘۔

امریکی کمپنی کے مطابق کرونا ویکسین کی پوری کھیپ آخری مراحل میں تھی کہ اسی دوران خرابی کی نشاندہی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’معیار اور لوگوں کی حفاظت کمپنی کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے‘۔

مزید پڑھیں: ویکسین کی قیمت مقرر، 98 فیصد شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین 100 فیصد مؤثر، کمپنی کا بڑا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق ویکسین کی متاثرہ کھیپ کو ریاست میری لینڈ کے شہر بالتی میں قائم پلانٹ میں ایمرجنٹ بائیو سولیوشنز کے زیرانتظام تیار کیا گیا تھا۔  جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ ویکسین تیار کرنے والے اس پلانٹ کی جانچ پڑتال کے لیے ماہرین کو بھیجا رہا ہے تاکہ معائنے کے بعد اُن کی ہی نگرانی میں خوراکیں تیار کی جائیں۔

کمپنی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ اپریل میں ویکسین کی 24 ملین اضافی خوراکیں فراہم کی جائیں گی جبکہ رواں سال کے آخر تک ایک ارب سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

امریکی مبصرین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعتراف کے بعد امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی واقعے کی تحقیقات کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -