جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سولر پینل امپورٹس کی آڑ میں 16 ارب کا اسکینڈل پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں 16 ارب روپے مالیت کا بڑا اسکینڈل پکڑ لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں 16 ارب روپے مالیت کا بڑا اسکینڈل پکڑا جس میں کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی نے 11 کمپنیوں کے لیے 16 ارب کی غیر قانونی امپورٹس کیں اور یہ تمام امپورٹس ایسی کمپنی کے لیے کرائی گئیں جن کی مالیتی حیثیت 40 لاکھ سے بھی کم تھی۔

- Advertisement -

 دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسی کمپنیوں کے لیے امپورٹس کرائی گئیں جو بینکوں سے امپورٹ کرانے کی اہل نہیں تھیں۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مشکوک 11 کمپنیوں کی امپورٹس کے بعد ان کا ڈیٹا ختم کیا جاتا تھا تاکہ اس فراڈ کا کسی کو پتہ نہ چل سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں