ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں شدید گرمی کے دوران بجلی کا بدترین بحران ، شہریوں کا برا حال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ، مختلف علاقوں میں سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید تعطیلات ختم ہونے کے بعد کراچی میں شدید بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن ایک بار پھر بے قابو ہوگیا، شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے تجاوز کرگیا جبکہ مختلف علاقوں میں سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

گلستان جوہر،ملیرکےمختلف علاقوں میں بجلی کی بندش معمول بن گئی پے جبکہ عزیز آباد، محمدی کالونی، گارڈن، گلزارہجری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔

- Advertisement -

سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید پریشانی اور اذیت سے دوچار کیا ہوا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھیج دیتے ہیں جبکہ بجلی بندش سے پانی کا بحران بھی پیداہوگیا ہے۔

دوسری جانب گلستان جوہر،رام سوامی اور ملیر پندرہ میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا گیا ، جس کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں