15.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

غزہ یا قبرستان، عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے باعث سیکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہداء کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملبے سے مزید 160 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے، غزہ کے شہدا میں 6 ہزار 150 بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق 6 ہزار سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونیکا خدشہ ہے۔جن کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعد جمعہ سے اسرائیل نے 4 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری روز تھا لیکن عارضی جنگ بندی میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی، جس کے بعد لاشوں کی تلاش کاعمل تیز کردیا گیا۔

حکام کے مطابق ایندھن کی قلت کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والی بچی کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ”غزہ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 37 دن بعد ایک بچی کو زندہ نکالا گیا“۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین اسے‘خدا کا معجزہ’قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا حوالہ دیا ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں