ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں کتنے لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیا کا 17 فیصد ضائع کیسے ہوجاتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق خوراک کے ضیاع اور فضلے سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ سے منسلک خوراک و زراعت تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس ہولناکی کا ذکر کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں چودہ فیصد خوراک فصل کی کٹائی کے بعد جبکہ سترہ فیصد خوراک فروخت اور استعمال کے مرحلے پر ضائع ہو تی ہے، تنظیم کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا کہ دنیا بھر میں 3.1 بلین لوگوں کو صحت بخش غذا مہیا نہیں اور 828 ملین لوگ فاقہ کشی کے شکار ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضائع شدہ خوراک کی مقدار عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے استعمال کے آٹھ سے دس فیصد کے مساوی ہے اور اس شرح سے اضافہ گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج موسمیاتی مسائل کا سبب بنے گا

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ اخروٹ کے ان جادوئی فوائد سے آگاہ ہیں؟

اقوام متحدہ سے منسلک خوراک و زاعت تنظیم نے تمام ممالک سے خوراک کے ضیاع کے خلاف اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے تنظیم نے چند تجاویز بھی دی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے خوراک کو نامیاتی کھاد اور حیاتیاتی گیس میں تبدیل کرنے اور خوراک کے انتظام کو بہتر بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں