تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈیجیٹل عدالتی نظام، ابوظبی بازی لے گیا

ابوظبی: رہائشیوں کو عدالتی سروسز کی بروقت اور تیز رفتار فراہمی کے لئے عدالتوں میں نئی سروس متعارف کرادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی عدالتوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی حمایت یافتہ انٹر ایکٹوکیس رجسٹریشن (آئی سی آر) سروس شروع کی گئی ہے تاکہ رہائشیوں کو عدالتی سروسز کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔

ابوظبی جوڈیشل ڈیپارنمنٹ (اے ڈی جی اے ) کے انڈر سیکریٹری یوسف سعید العبری نے دنیا کو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام شروع کرنے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کا مقصد عدالتی صارفین کو قابل اطلاق قوانین سے مکمل طور پر واقف ہونے کے بعد اپنے مقدمات دائر کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

عدالتی طریقہ کار سروس صارفین کو ڈیجیٹل سروس کے ساتھ بات چیت کرکے کارروائی مکمل کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس کے لئے وہ کیس کے لئے کسی قسم اور مجاز عدالت کا تعین کرنے کے لئے ڈیٹا کھلواتے ہیں اور کیس نمبر اور کیس کی پہلی سماعت کی تاریخ حاصل کرسکتے ہیں۔

الابری نے نوٹ کیا کہ عدالتی محکمہ کے ڈیجیٹل اقدامات نے عدالتی صارفین کو فراہم کی جانے والی سروس کے معیار کو بہتر بنانے اور ابوظبی حکومت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے مطابق عدالتی نظام کی ترقی میں ایک بہترین مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قانون سازی جدید خطوط پراستوار، ابوظبی بازی لے گیا

عہدیدار نے وضاحت کی کہا نٹر ایکٹوکیس رجسٹریشن سروس مصنوعی ذہانت پر انحصار کرتی ہے تاکہ مقدمات کی قسم، مجاز عدالت اور قابل اطلاق فیسوں کی درست اور فوری تعین کیا جاسکے۔ یہ سسٹم ایک صارف دوست درستگی اور رفتار کو یقینی بناتا ہے اور دوسرے سرکاری ڈیٹا بیس لے ساتھ کنکشن کا استعمال کرتے ہوئے کیس پارٹی کی تفصیلات حاصل کرنے ، ڈیجیٹل ادائیگی اور رجسٹریشن مکمل کرنے کے دیگر طریقہ کار کو سنبھالتا ہے جسے فریقین کی تفصیلات اور قانونی نوٹس کی تصدیق وغیرہ ۔

حکام نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل اقدامات اور جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کردہ حل اس کی عالمی قیادت کو تقویت دے رہے ہیں خاص طور پر اس کے نئے مقصد دو ہزار اکیس سے تئیس اسٹریجک پلان کے تحت سو فیصد ریمورٹ قانونی چارہ جوئی اسکیم رول آؤٹ کے ساتھ ، اس منصوبے کا مقصد جدید عدالتی اور قانونی خدمات میں مشغول ہوکر عدالتی صارف کی خوشی کو یقینی بناتا ہے تاکہ تکنیکی ترقی اور اے اے آئی کی مدد سے چلنے والی اسمارٹ سروسز سے فائدہ اٹھاکر ایک مخصوص تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -