20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

دریائے سندھ کشتی حادثہ، 19 افراد کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

 دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے، افسوسناک واقعے میں انیس افراد جاں بحق ہوچکے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں پیش آیا جہاں مقامی افراد دریا پار کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق کشتی الٹنے کے نتیجے میں نوے سے زائد افراد ڈوب گئے تھے، جن میں سے انیس افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 35 افراد کو ڈوبنے سے بچایا۔

- Advertisement -

مقامی افراد کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، ماچھکہ میں دریا کنارے سینکڑوں افراد اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لئے دعاگو ہیں، لواحقین کا شکوہ ہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف آپریشن سستی سے جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کے باعث لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکل پیش آرہی ہے، تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دریا میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی ہوائیں : کیٹی بندر کے قریب کشتی الٹ گئی، 8 ماہی گیر لاپتہ

واضح رہے کہ گذشتہ سال ایسا ہی افسوسناک واقعہ ٹھٹھہ کے علاقے سجاول میں پیش آیا جہاں گھاس کے بنڈل لے کر گاؤں کی طرف جانے والی چھ خواتین دریا پار کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں تھیں۔

آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں میں طغیانی کی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے، جس کے باعث ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں