ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سندھ کابینہ اجلاس: بچوں کی اموات کا معاملہ سرِ فہرست رہا، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کا معاملہ سرِ فہرست رہا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو مضرِ صحت کھانے سے بچوں کی اموات سے متعلق معاملے پر گفتگو کی گئی اور ایسے واقعات پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔

[bs-quote quote=”وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو تمام ریسٹورنٹس کی انسپکشن کا حکم دے یا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

دریں اثنا مضرِ صحت کھانا کھانے سے 2 بچوں کی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس ایس پی آفس میں مقدمہ بچوں کے والد کی مدعیت میں قتل بالسبب اور زہر خورانی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دفعات 322 اور 272 لگائی گئی ہیں۔

قبل ازیں کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کی اموات پر دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے چیف سیکریٹری کو تمام ریسٹورنٹس کی انسپکشن کا حکم دیا۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی: کلفٹن کے سیل ریسٹورنٹ کے خفیہ گودام سے چار سال پرانا سڑا گوشت بر آمد


وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کو ریسٹورنٹس کی انسپیکشن کے سلسلے میں ہدایات جاری کریں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے تمام ریسٹورنٹس میں کھانوں کی انسپکشن کی جائے، فوڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ اپنے پاس رکھیں اور ایک ہمیں فراہم کریں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کی اموات سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے۔ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں