12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

متنازع ٹوئٹ کیس : صحافی خالد جمیل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے متنازع ٹوئٹ کیس میں صحافی خالد جمیل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتار صحافی خالد جمیل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا۔

صحافی خالد جمیل کی طرف سے جہانگیر جدون اور نوید ملک پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے صحافی کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

- Advertisement -

صحافی کے وکلاء کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی گئی، وکیل نوید ملک نے کہا کہ پاکستان کے اندر آزادی اظہار رائے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے، صحافی کو گرفتار کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی۔

بیرسٹر جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اپنے ہی بنائے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ، دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے صحافی خالد جمیل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں