تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے، نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے حسب دستور علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لینے کے بہانے دو نوجوانوں کو گولیاں مار دیں، نام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ یکم اپریل سے بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون نافذ کر دیا تھا، جس کا مقصد مقامی افراد کو اقلیت میں بدلنا اور نوکریوں سے دور رکھنا تھا، جس پر شدید احتجاج کیا گیا۔

وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون پر سلامتی کونسل کو خط

چند دن قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون پر سلامتی کونسل کو خط لکھ کر توجہ دلائی تھی، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی اقدام سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے، بھارتی عمل سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا خطرہ ہے، بیرون کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگوں کی کشمیر میں سکونت کا خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -