تازہ ترین

امریکا: مسلح شخض کی فائرنگ سے 2 پولیس افسران سمیت 3 ہلاک

امریکہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو پولیس افسروں سمیت تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست منی سوٹا کے شہر میناپولس میں اتوار کو ایسے گھر میں پیش آیا جہاں متعدد بچے بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق پولیس کو گھر کے قریبی پڑوسیوں نے مدد کے لئے کال کی تھی اور کہا تھا کہ خاندان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

پولیس کے مطابق اہلکار کال کے بعد گھر میں پہنچے تو مسلح شخص نے خود کو گھر میں موجود افراد کے ہمراہ بند کر رکھا تھا، جن میں سات بچے بھی شامل تھے۔

پولیس نے اندر جانے کی کوشش کی، جس پر ایک پولیس اہلکار اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوا تو گولیوں کا نشانہ بن گیا، اسی طرح اوپر کی منزل سے ہونے والی فائرنگ سے دوسرا افسر بھی فائرنگ کی زد میں آگیا۔

فائرنگ سے تیسرا افسر زخمی ہوا جبکہ اس کی مدد کے لیے پہنچنے والا فائر فائٹر بھی مسلح شخص کی فائرنگ کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھا۔

منی سوٹا کے انسداد جرائم سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ جس گھر میں واقعہ پیش آیا وہاں کے پڑوسیوں کے مطابق فائرنگ شروع ہونے سے قبل بولنے کی تیز آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے فروخت کرنا شروع کردیئے

سٹی پولیس چیف تانیہ شیوارٹز کے مطابق گھر سے تیز آوازیں آنے کے بعد پولیس کو کال کی گئی، پڑوسی نے بتایا کہ مجھے کھڑکی میں سے ایک خاتون اور بچے نظر آئے، ہم پولیس کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگیاں قربان کرکے کئی زندگیاں بچائیں۔

Comments

- Advertisement -