اشتہار

کراچی میں تاجر کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے تاجر کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے دو روز قبل تاجر کے گھر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ۔گرفتارمرکزی ملزم سمیرعرف راجو اور عدیل نےواردات کااعتراف کرلیا ہے، ملزمان نے 2 روز قبل تاجر کے گھر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کردی تھی۔

- Advertisement -

ملزمان کی فائرنگ سےباپ اور بیٹا شدید زخمی ہوئے تھے ، شدید زخمی پوہومل آج صبح دوران علاج دم توڑ گیا۔

فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم سمیع کی نشاندہی پرچھاپے مارےجارہےہیں،ایس ایس پی

Comments

اہم ترین

مزید خبریں