اشتہار

کراچی میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی گلشن ظفرچھانگلہ نے بتایا کہ ملزمان نے پیر کو ڈاکٹرکی ٹارگٹ کلنگ کرنا تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ گلستان جوہر پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کامران چورنگی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا۔

ایس پی گلشن ظفر چھانگلہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان میں مرسلین عرف فردوس اور صغیر علی عرف بھائی نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے۔

- Advertisement -

ایس پی گلشن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پیر کے روز ایک ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اہم انکشاف کیا، جس کی سپاری دبئی سے 9 لاکھ روپے میں دی گئی تھی اور وہ 50 ہزار روپے وصول بھی کرچکے تھے۔

ظفر چھانگلہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ابتدائی رقم سہولت کار کے ذریعے ادا کی گئی تھی جبکہ ملزمان نے ہدف کا نشانہ بناتے وقت ویڈیو بھی بنانی تھی اور واردات کے بعد ملزمان نے شہر چھوڑ کر فرار ہو جانا تھا۔

ایس پی گلشن نے کہا کہ ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر وفاقی حساس ادارے اور گلستان جوہر پولیس نے واردات سے قبل ہی ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں کچھ ٹارگٹ کلنگز ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے ایسٹ اورگلشن ڈویڑن پولیس ویوجلنٹ تھی کہ اس طرح کی کوئی اور کارروائی نہ ہو۔

ظفر چھانگلہ نے بتایا کہ گلستان جوہر تھانے میں سید خالد رضا کی 21فروری کو ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی، جس میں کافی حد تک پیش رفت ہوچکی ہے جبکہ 26 مارچ کو صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی اس سلسلے میں بھی ایسٹ پولیس کی اہم کارروائی رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سٹی میں ڈاکٹر بیربل کی بھی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی اور اب ایک اورڈاکٹر کو شہر میں تارگٹ کلنگ کرکے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

ایس پی گلشن کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں