ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

خوبرو اداکارہ کی حفاظت پر 200 سیکیورٹی اہلکار تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی شہر اجمیر میں تامل فلم کی شوٹنگ کے دوران خوبرو اداکارہ کو مداحوں سے محفوظ رکھنے کے لیے 200 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجمیر کے علاقے میں تامل فلم گشن گڑھ کی شوٹنگ کے دوران خوبرو اداکارہ ناین تھارا کو مداحوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ نے 200 سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے اور سیٹ کے قریب آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔

فلم کی کاسٹ میں حصہ لینے والے اداکاروں نے مصرفیات ختم ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دی اور وہاں پر اپنی نئی آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

راجھستان میں مقیم اداکارہ کے مداحوں کو جب ناین تھارا کی موجودگی کا علم ہوا تو وہ انہیں دیکھنے کے لیے پہنچے تاہم سیکیورٹی اقدامات کے باعث کامیاب نہ ہوسکے، اس موقع پر مداحوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔

واضح رہے کہ ناین تھارا کو تامل فلموں کی لیڈی سپر اسٹار کہا جاتا ہے اور وہ سب سے زیادہ معاوٖضہ لینے والی اداکارہ بھی ہیں۔ خوبرو اداکارہ نے تامل انڈسٹری کے سفر کا آغاز 2003 سے کیا اور اب تک وہ متعدد کامیاب فلمیں کرچکی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں