12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا

اشتہار

حیرت انگیز

مودی کی قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اب تک تقریباً ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں کشمیری قید کیے، اب تک 23 ہزار سے زائد خواتین بیوہ اور 1 لاکھ سے زائد بچے یتیم ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2023 میں جموں و کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاگیا، 2 فروری 2023 کو حریت رہنما قاضی یاسر کے گھر اور دکانوں کو مسمار کیا گیا۔

- Advertisement -

بھارتی قابض فوج نے 9 جعلی مقابلوں میں 27 کشمیریوں کو شہید کیا، مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور راہول گاندھی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی بحالی کے مطالبے کیے گئے۔

8جولائی 2023 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی پر بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوئی، کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی نے خط کے ذریعے والد کو سزائے موت سے بچانے کی اپیل کی، اس سال پاکستانی طلبا کی جانب سے دنیا بھر میں کشمیر کی آزادی کیلئے مختلف سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

24اگست کو ایمنسٹی انٹرنیشنل میں متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے مشترکہ خط شائع کیا، خط میں جی 20 ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی حکومت کے سامنے کشمیر میں  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز  اٹھائیں۔

23 ستمبر کو حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جیل سے رہا کر دیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں 12 اکتوبر کو بھارتی اسکالر شپ اسکیم کا ڈرامہ رچایا گیا، اس ڈرامے کو کشمیری طلبا نے مسترد کردیا۔

13 نومبر کو کارگل اور لداخ میں بھارت کے خلاف مظاہرے کیے گئے، 11 سدمبر کو سوشل میڈیا پر کشمیر میڈیا کو بھارت کیخلاف تنقید کرنے کو ظلم کا نام دیا گیا، 14 دسمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کا تاریخی متعصبانہ فیصلہ سنایا۔

23 دسمبر کو تین نہتے کشمیریوں کو پونچھ میں بھارتی فوج کے زیر حراست شہید کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا قبضہ ہے، آج بھی کشمیری اپنی آزادی پر پُر امید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں