تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ ‘مری ہائی وے’ ہے، سابق وزیر داخلہ

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے صنعتوں پر سپر ٹیکس کے نفاذ کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب سانس لینے پر ٹیکس لگنا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح تیس فیصد بڑھ چکی ہے اس کے باوجود شہباز حکومت نے سپر ٹیکس کی شکل میں صنعتوں پر دس فیصد جبکہ کم وبیش چالیس ہزار دوکانوں پر فکسڈ ٹیکس کا نفاذ کردیا جو کہ سراسر ظلم ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پندرہ دن سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف فیصلہ نہیں کر رہا، موجودہ دور میں کفن اور قبر کا ریٹ دگنا ہوگیا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائی وے ہے، وزیراعظم کے دورہ گوارد پر انہوں نے کہا کہ ہر کوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی۔

اپنے ٹوئٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے قرار دیا کہ ملک کاسب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

Comments

- Advertisement -