تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی : ماسک نہ پہننے والے 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد

کراچی : ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا اور ساتھ ہی تمام افراد کو ماسک بھی فراہم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ہھیلاو کی روک تھام کے لیے کراچی انتظامیہ کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں میں ماسک نہ پہننے پرشہریوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی گئی۔

کارروائی میں ضلع وسطی میں ماسک نہ پہننےپر26افرادپر13ہزارکاجرمانہ عائد کردیا اور ساتھ تمام افرادکوماسک بھی فراہم کیےگئے۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کارروائیوں کو تیزکریں۔

گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سینٹرل اے بی دھاریجو نے ضلع وسطی کی مختلف مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے اور حکومت سندھ کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار میرج ہالز، دو دوکانوں اور دو ریسٹورنٹس کو سیل اور جرمانے کرنے کے احکامات جاری کئے۔

عوامی مقام پر ماسک نہ پہننے پر چار افراد پر فی کس پانچ سو روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے مختلف دکانداروں اور ریستورانوں کے مالکان کہا کہ وہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلے رکھنے کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صرف احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر ہی کویڈ 19- سے بچاؤ اور محفوظ رہاجاسکتا ہے، موجودہ صورتحال ہمارے لئے ایک چیلنج ہے اور اس نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پرہرممکن اقدامات کریں گے

ڈی سی سینٹرل نے کہا کہ حکومت سندھ کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کا دارومدار عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ، کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے ہرفرد ماسک اور سینٹائزر کااستعمال لازمی کرے۔

Comments

- Advertisement -