تازہ ترین

امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر فائرنگ، متعدد زخمی

فلسطینی اب امریکا میں بھی غیر محفوظ ہوگئے، امریکی ریاست ورمونٹ میں مسلح انتہاپسند ملزم نے تین فلسطینی طالب علموں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر نفرت انگیزی کی بنیاد پر برلنگٹن میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کے قریب گلی میں ایک مسلح شخص نے تین فلسطینی طالب علموں پر شدید فائرنگ کی، جس کے باعث تینوں طالب شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ 2فلسطینی طالب علم اپنے تیسرے دوست کے گھر چھٹی منانے کیلئے آئے ہوئے تھے، ملزم طالب علموں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

فائرنگ کی زد میں آنے والے تینوں فلسطینی طالب علموں کی عمر 20 سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہیں، جبکہ ان میں سے دو امریکی شہری اور ایک قانونی طور پر امریکا میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہے۔ تینوں طالب علموں نے حملے کے وقت ویسٹرن کپڑوں کے اوپر فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے۔

’جنگ بندی کے بعد ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکے گی‘

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک طالب علم کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، جبکہ 2 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

- Advertisement -