جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

رانی پور میں حویلی سے 3 خواتین اور 4 بچیوں کو بازیاب کرالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

رانی پور: رانی پور میں حویلی سے تین خواتین اور چار بچیوں کو ریسکیو کرکے ان کے گھروں پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رانی پور میں حویلی سے تین خواتین اور چار بچیوں کو بازیاب کرالیا گیا، ایس ایس پی روحل کھوسو نے بتایا کہ بازیاب خواتین و بچیوں کو ان کے گھر منتقل کر دیا گیا۔

روحل کھوسو کا کہنا تھا کہ حویلی میں کام کرنے والی تمام خواتین اور بچوں کو ریسکیو کیا جائے گا، برسوں کی روایات کو ختم کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب رانی پور کے پیر کی حویلی میں دس سالہ ملازمہ فاطمہ کے قتل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور سہولت کاری کے الزام میں آر ایچ او رانی پور کے سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹرعلی حسن وسان نے میت کی منتقلی کے لیے ایمبولینس دی تھی اور ایمبولینس میں فاطمہ کی لاش لے جانے والے ڈرائیور نے ایم ایس کا نام لیا، جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا ہے۔

تفتیش میں شامل سابق ایس ایچ او، ہیڈ محرر، ڈاکٹر،کمپاؤنڈر کا ریمانڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حقائق مسخ کرنے ،لاش بغیر پوسٹ مارٹم دفنانے پر ملزمان کو مقدمےمیں نامزد کیا جائےگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حویلی میں پولیس کیمپ قائم کرکے تمام لوگوں کے ڈی این اےسیمپلز لیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں