12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

غزہ کے الشفا اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 39 نومولود دم توڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 39 نومولود بچے انتقال کرگئے، اسرائیلی فورسز نے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزیر صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال میں بجلی منقطع ہونے سے آکسیجن اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کےالشفا اسپتال میں آکسیجن اور ادویات کی کمی آکسیجن نہ ملنے سے 39 نومولود دم توڑ گئے ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کا محاصرہ کرلیا ہے، اسپتال کے پانچ سو میٹر کے دائرے میں حماس اور اسرائیلی فورسز میں شدید جھڑہیں ہورہی ہیں۔

اسرائیلی ٹینکوں نے تمام علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ الشفا میں حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز قائم ہے، اسپتال کے مرکزی دروازے توڑے جاچکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت الشفا اسپتال میں داخل ہوسکتی ہے، الشفا اسپتال میں تیس ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹرالشفااسپتال نے بیان میں کہا ہے کہ ہماری موت چند منٹ دور ہے، اس دنیا میں اگر کوئی با ضمیرہےتو اس جنگ کو روکے، ہم بے بس ہیں،مریضوں کا علاج کیسےکریں ؟ یہاں نہ پانی اورنہ بجلی ،مسلسل بمباری ہورہی ہے، اسپتال مریضوں سےبھر گیا ہے۔

اسپتال کے ڈاکٹرز نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری سانس تک مریضوں کا علان کرینگے اور اپنی زمین،لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے، الشفااسپتال میں مریضوں کیساتھ نومولود بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں