جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

فیصلہ کن ون ڈے: پاکستان کی زمبابوے کیخلاف بیٹنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم نے 25 اوورز کھیل کر دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ میچ میں قومی ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کرانے والی اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز جوڑے۔

- Advertisement -

گزشتہ میچ کے سنچری میکر صائم ایوب 31 رنز بنا کر فراز اکرم کی وکٹ بن گئے۔ دوسری وکٹ کے لیے عبداللہ شفیق اور کامران غلام نے 54 رنز بنائے۔ 112 کے مجموعی اسکور پر دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہی سکندر رضا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

اس وقت کریز پر کامران غلام 23 رنز کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں کپتان محمد رضوان نے جوائن کیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں زمبابوے نے سرپرائز دیتے ہوئے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں شاہینوں نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو با آسانی 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تھی۔

آج کا میچ جو بھی جیتے گا، وہی سیریز کی ٹرافی بھی اٹھائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا ہے۔ ان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا مختصر دورانیے کی کرکٹ سیریز میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں