9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

انوکھی واردات، لوہے کا وزنی پُل چوری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، چور ممبئی میں 90 فٹ لمبا اور 6 ہزار کلو گرام وزنی لوہے کا پل چرا کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوہے کا پل ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے میں نالے پر رکھا گیا تھا جسے تاروں کو منتقل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نالے پر ایک مستقل پل بنانے کے بعد چند ماہ قبل عارضی ڈھانچے کو علاقے میں کسی اور جگہ منتقل کیا گیا تھا تاہم عارضی پل غائب ہوگیا جس کے بعد تعمیراتی کمپنی نے چوری کی شکایت درج کروائی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں یہ پتا چلا کہ پل کو آخری بار اسی جگہ پر دیکھا گیا تھا تاہم علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دیکھا گیا کہ ایک گاڑی پل کی سمت گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو رجسٹریشن نمبر سے ٹریس کیا گیا جس میں لوہا کاٹنے والی مشینیں تھیں جو پل کو توڑنے کے لیے استعمال کی گئیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا کہ چوری میں اسی فرم کا ملازم ملوث ہے جسے پل کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا تھا جس کے بعد عملے اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سائٹ سے چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں