ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی متعصب حکومت میں پاکستان کا نام لینا بھی جرم بنا دیا گیا ہے کرناٹک میں پولیس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے کانگریس کے مقامی رہنما سید نصیر حسین ریلی کی شکل مین پارلیمنٹ پہنچے تو ان کی آمد پر کچھ لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نعرہ لگتے ہی وہاں موجود پولیس فوری حرکت میں آئی اور تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

گرفتار افراد میں تین کا تعلق اپوزیشن جماعت کانگریس سے ہے اور ان کی شناخت التاز، محمد نوشی پوری اور منور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بعد ازاں پولیس نے پولیس نے مرکز میں حکمراں جماعت پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 40 سالہ کارکن روی کو حراست میں لے لیا جس پر دسمبر 2022 میں اس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر ایک احتجاج کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تاہم بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ روی صرف کنڑ زبان کو سمجھتے ہیں اور انھیں نہیں معلوم تھا کہ وہ کیا نعرہ لگا رہے ہیں۔ انھیں کانگریس نے اپنے کارکنوں کو بچانے کے لیے سیاسی مقدمے میں پھنسایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں