سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے آپریشن کےدوران فائرنگ سے 4کشمیری شہید ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کےعلاقےنوگام میں بھارتی فوج نے ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج کے آپریشن کےدوران تین فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔
مقامی میڈیا کےمطابق گزشتہ روز بھارتی فوج بھاری نفری کےہمراہ دہشت گردوں کی موجودگی کا بہانہ بناکرعلاقے میں داخل ہوئی اور آپریشن شروع کردیا جس دوران چار کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا۔
دوسری جانب بھارتی فوج کا کہناہےکہ آپریشن کےدوران فائرنگ کےتبادلےمیں تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔
سری نگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘4کشمیری نوجوان شہید
یاد رہےکہ گزشتہ سال برہان وانی کی شہادت کے بعد سےمقبوضہ کشمیرمیں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے۔
واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بینائی سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں