اشتہار

’سعودی شہری کی 42 شادیاں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایک سعودی شہری کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس نے 42 شادیاں کی ہیں، سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں سعودی شہری نے اپنی شادیوں سے متعلق بتایا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی شہری نے مکالمہ کرنے والے کے سامنے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ وہ کس بیوی سے سب سے زیادہ پیار کرتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین سے شادی کرنے کے اس کے دعوے کے بعد سعودی شہری کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

مکالمے میں سعودی شہری کا کہنا تھا کہ میں نے 42 شادیاں کی ہیں۔ وہ تمام خواتین جن سے میں نے شادی کی اچھی ہیں، مذکورہ شخص نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی کون سی بیوی سے زیادہ پیار کرتا ہے۔

ایک صارف کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام میں، جو ایک وقت میں چار بیویاں کرنے کی اجازت ہے، اگر کوئی مرد اپنی تمام بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، تو اسے چاہئے کہ وہ ایک ہی شادی کرے۔

ایک صارف کا سعودی شہری پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں کی بیٹیاں تمہارے لیے کوئی کھیل نہیں ہیں کہ تم روز شادیاں کرو اور طلاق دو۔تاہم مذکورہ شخص کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں