پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئے۔
فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کے خلاف میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی جبکہ تباہ ہوتی ہوئی معیشت کے حوالے سے بھی آواز بلند کی جائے گی۔
- Advertisement -
مزید برآں پی ڈی ایم کی ناقص گورننس اور ناکام خارجہ پالیسی کو ہدف تنقید بنایا جائے گا اور احتساب کے عمل کو ختم کرنے کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔
اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔