جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 470 کاغذات نامزدگی جمع

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر مجموعی طور پر 470 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ گزشتہ روز ختم ہوگیا آج الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 470 اور پنجاب اسمبلی کی 30 نشستوں پر 408 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے مجموعی طور پر 38 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں ن لیگ کی جانب سے ملک ریاض، پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی، آئی پی پی کے علیم خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

این اے 118 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی جمع  کرائے۔ این اے 119 سے مریم نواز، علیم خان سمیت 34 امیدواروں نے نامینیشن فارم جمع کرائے۔ این اے 120 سے مریم نواز، سعد رفیق، ایاز صادق سمیت 38 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

این اے 121 سے ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر، ایاز صادق سمیت 24 امیدواروں نے جب کہ این اے 123 پر شہباز شریف سمیت 20 امیدواروں نے اپنے فارم جمع کرائے۔

این اے 124 سے آئی پی پی کے عون چوہدری، رانا ضمیر سمیت 23، این اے125 سے ن لیگ کے افضل کھوکھر اور عبدالغفور سمیت 27 اور این اے 126 سے امیرالعظیم، سیف الملوک، کرامت کھوکھر سمیت 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

این اے127 سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک سمیت 36 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے 130 پرنوازشریف سمیت 28 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں