منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان 5.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہر 5.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے ، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارلحکومت اسلام آبادسمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

- Advertisement -

پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زلزلےکامرکزڈی جی خان کےقریب تھا، گہرائی10 کلومیٹر تھی۔

لاہور، ملتان، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جلالپور بھٹیاں، میانوالی ، چنیوٹ، کالا باغ، شاہ کوٹ، کمالیہ ، سکھیکھی، ننکانہ صاحب، شاہ کوٹ ، بھکر، سرگودھا، تاندلیانوالہ، جھنگ، جڑانوالہ، فاروق آباد، ساہیوال اور اوکاڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد،ملکوال،شورکوٹ ،عارف والا،پیرمحل،پنڈی بھٹیاں ، مخدوم پور، کبیروالا، لیہ، ٹبہ سلطان پور، محسن وال، دریا خان، میاں چنوں، خانیوال، جہانیاں، میلسی سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور،ڈی آئی خان،لکی مروت، وزیرستان،سوات، مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ، جس میں بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کےدیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈکی گئی اور زلزلے کا مرکزڈی جی خان شادی والا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے اور زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو الرٹ کردیا ہے، زلزلہ سےنقصانات کی اطلاع ہیلپ لائن1129پردی جا سکتی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں بھی اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں