تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8ریکارڈ

سوات: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق،مینگورہ، مالاکنڈ ڈویژن ، بٹگرام، مانسہرہ اورہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا بارڈر تھا۔

پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دفاتر اور ضروری کام کاج کو چھوڑ کر باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو بھی سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تئیس دسمبر کو بھی خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان ‏تھا۔

Comments

- Advertisement -