اشتہار

سعودی عرب: عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض سے عمرے کے لیے جاتے ہوئے زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں یمنی ڈاکٹر اور ان کے خاندان کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنگ فہد میڈیکل سٹی کے ڈاکٹر جاعم الشعبی الیافعی اور ان کے خاندان کے چار افراد ریاض سے مکہ عمرے کی ادائیگی کے لئے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، مخالف سمت سے آنے والا ٹرک گاڑی پر الٹ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جاعم الشعبی الیافعی کا تعلق یمن سے ہے۔ حادثے میں ان کی دو بیٹیاں اور بیٹا بھی شدید زخمی ہوئے، انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر العفیعی کی اہلیہ حادثے میں محفوظ رہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر فہد الخدیری نے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اطلاع دی کہ ڈاکٹر جاعم الشعبی الیافعی اپنی گاڑی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مکہ مکرمہ جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ المزاحمیہ پہنچنے پر اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والا ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا اور دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرا کر الٹ گیا۔

وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے مشکوک گاڑی کی ٹکر

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر الیافعی کے 8 بیٹے ہیں۔ بڑا بیٹا یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور چھوٹا بیٹا پرائمری سکول کا طالب علم ہے۔ڈاکٹر صاحب قرآن پاک کی تعلیم بھی دیتے تھے، ان کے پانچ بیٹے بھی حافظ قرآن ہیں۔ان کی اہلیہ قرآن کی حافظ تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں