پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

چاقو کے زور پر صرف 50 ڈالر چھیننے والا سیاہ فام امریکی 35 سال بعد رہا

اشتہار

حیرت انگیز

الباما : صرف پچاس ڈالر چھیننے کی واردات میں ملوث مجرم 35 سال تک جیل کی ہوا کھاتا رہا، عادی مجرم عمر قید کی سزا کاٹنے کے بعد بالآخر رہا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک بیکری سے چاقو کے زور پر پچاس ڈالر چوری کرنے والا سیاہ فام شخص جیل میں35سال گزار کر آزاد ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الباما میں ایک مجرم عمر قید کی سزا کاٹنے کے بعد بالآخر رہا ہوگیا تاہم اپنی زندگی کے35 قیمتی سال اس نے محض50 ڈالر کی چوری کے جرم میں کاٹے۔

- Advertisement -

الوین کینراڈ نامی سیاہ فام نے1983 میں جب اس عمر 22 سال کی تھی تو اس نے اپنے دوست کے ہمراہ چاقو دکھا کر بیکری کے مالک سے 50 ڈالر چھین لیے تھے اسے ابتدائی طور پر تین سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد ازاں اس میں توسیع کی جاتی رہی۔

معمولی سے جرم کی 35سال قید کی انوکھی سزا کی وجہ الباما کے عادی سنگین مجرموں سے متعلق قانون ہے جس کے تحت اگر ایک شخص دو سے زائد بار کسی جرم میں ملوث پایا گیا ہے تو اسے طویل ترین سزا دی جاتی ہے۔

اس کیس میں بھی الوین کینراڈ کے ساتھ ایسا ہی ہوا، بیکری میں چوری سے قبل اسے ایک گیس اسٹیشن میں بھی چوری کرنے پر پکڑا گیا تھا جس کے باعث الوین کو ’عادی مجرم‘ قرار دے دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں