اشتہار

سانحہ مشرقی پاکستان کے 51 سال مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

سانحہ مشرقی پاکستان کو آج 51 سال مکمل ہوگئے بھارتی ریشہ دوانیاں اور سازشیں آج بھی خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

سانحہ مشرقی پاکستان کو آج 51 سال مکمل ہوگئے۔ بھارتی سازشوں اور مدد سے پاکستان کا ایک بازو جدا ہوا تھا اور آج ہی کے دن 16 دسمبر 1971 کو سقوط ڈھاکا کا نتیجہ بنگلہ دیش کے قیام کی صورت میں ہوا تھا۔

تاہم بھارت کی ریشہ دوانیاں اور سازشیں آج بھی جاری ہیں وہ ملک کے اندر اور باہر پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے کوئی بھی اوچھا ہتھکنڈا اختیار کرنے سے گریز نہیں کرتا۔ بلوچستان سے انڈین جاسوس کلبھوشن کا پکڑا جانا اس کا واضح ثبوت ہے۔

- Advertisement -

بھارتی دشمنی اور منافرت سے 16 دسمبر 1971 کو سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا۔ دشمن نے پاکستان توڑنے کی سازش دہائیوں پہلے ہی تیار کر لی تھی۔ را اور مکتی باہنی کے گٹھ جوڑ نے اس گھناؤنی اور ناپاک سازش کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

بھارت نے اپنی مکروہ عزائم سے پاکستان کو دو لخت کیا۔ 1971 کی جنگ میں پاک فوج کو مشرقی بازو میں رہنے والے جانثاران وطن کا بھرپور تعاون حاصل تھا۔

بنگلہ دیش کے کیمپوں میں آج بھی پاکستان کے نام لیوا محب وطن پاکستانیوں کی تیسری نسل کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ ایک نہ ایک دن وہ اس پاک دھرتی پر ضرور قدم رکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں