تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی: ساحل پر دھنسنے والے جہاز کو نکالنے کے لیے کھدائی شروع

کراچی: شہر قائد کے ساحل پر پھنسنے والے جہاز کو نکالنے کے لیے اقدامات کا آغاز ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ساحل کلفٹن کے قریب خشکی پر دھنسنے والے مال بردار بحری جہاز کو نکالنے کے لیے اطراف سے ریت اور مٹی ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل پورٹ اینڈ شپنگ کی جانب سے سالوویج پلان کمیٹی نے رپورٹ پر غور کرنے کے بعد منصوبے کی منظوری دی، جس کے بعد ریتی اور مٹی ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے سنگاپور سے ماہرین آئیں گے

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ساحل پر پھنسے جہاز سے متعلق اہم خبر

اسے بھی پڑھیں: سی ویو پر پھنسے جہاز کے ٹوٹنے کا خطرہ

سالوویج پلان کمیٹی نے جہاز کے مالک کے جانب سے مقرر کردہ سی میک کمپنی کے پلان کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور جہاز کو نکالنے کے آپریشن کی تکنیکی اور حفاظتی جانچ کے بعد منصوبے کی اجازت دی۔

متعلقہ حکام نے جہاز پر لنگ پہنچا دیے ہیں، مٹی اور ریت ہٹنے کے بعد جہاز کو نکالنے کا کام 15 اگست سے شروع کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -