تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر مرتضیٰ وہاب کی ممکنہ تقرری، ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صوبائی حکومت کی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر مرتضیٰ وہاب کی ممکنہ تقرری کے حوالے سے بیان جاری کیا۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کے اقدام اور فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اس معاملے پر صوبائی حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی، پیپلز پارٹی سے خیر کی کوئی امید نہیں ہے‘۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی کی نیت پر صرف فاتحہ پڑھ سکتے ہیں ، ایسے اقدامات کر کے پیپلزپارٹی کراچی کے شہریوں کو دھوکا نہیں دے سکتی‘۔

مزید پڑھیں: مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی: گورنر سندھ کا اہم بیان آ گیا

انہوں نے کہا کہ ’پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے فیصلے کو ایم کیو ایم کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی، اس کے لیے ہم آخری حد تک جائیں گے، کچھ دن پہلے کراچی میں سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالی اب عوام کا ریلا نکلے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس ملک کو پالنے والے شہر کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے، شہر قائد میں جعلی جمہوریت کو مسلط کیا گیا، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم زندہ ہیں اور تمھیں شکست دیں گے‘۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سندھ حکومت کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری کی جارہی ہے، جس کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپا گیا جبکہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے تباہ حال نظام کو درست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  بھی مرتضیٰ وہاب کی ممکنہ تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرتضی وہاب ایک سیاسی شخصیت ہے بطور ‏ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی سے کراچی ٹرانفارمیشن پلان متاثر ہوسکتا ہے، یہ تعیناتی سندھ حکومت کی بدنیتی کا آئینہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ غیر سیاسی شخص کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ‏لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں، خرم شیرزمان نے تحفظات کا اظہار کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سے واضح ہے سندھ حکومت کراچی کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -