ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’’ٹیم میں اپنا نام دیکھا تو آنکھوں میں آنسو آگئے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان قومی ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی سے نہال ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اعظم خان کا کہنا ہے کہ دورہ انگلیںڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں اپنا نام دیکھا تو آنکھوں میں خوشی کے آنسو گئے تھے۔

جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان نے کہا کہ میں اس وقت کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کا بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا خواب ہوتا ہے۔

- Advertisement -

اعظم خان نے مداحوں کی جانب سے حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: اعظم خان کو خوابوں کی تعبیر مل گئی

دوسری جانب سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ ہماری فیملی سے دوسری نسل پاکستان کی نمائندگی کرے گی، اعظم خان کی سلیکشن پر بہت خوشی ہوئی، اعظم کو ٹیم رہنے کے لیے اور زیادہ محنت کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم مختصر فارمیٹ کے اسکواڈ میں شامل جبکہ اعظم خان کو بھی اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی۔

ٹی ٹونئٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں