تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

علی سدپارہ کی موت، حقائق جاننے کے لیے بیٹے کا K2 جاکر فلم بنانے کا اعلان

اسلام آباد: موسم سرما کے دنوں میں بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے نے کے ٹو جانے اور اپنے والد کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سد پارہ کا کہنا تھا کہ ’میں کل پھر سے کے ٹو چوٹی سر کرنے کی مہم پر روانہ ہورہا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے والد کے ٹو گئے مگر واپس نہیں آسکے، اب ہم دوبارہ مہم جوئی پر جارہے ہیں، جس میں میرے ساتھ مقامی ٹیم اور غیرملکی کوہ پیما بھی شامل ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے کے ٹو پہنچنے کے بعد جون سنو اور علی سدپارہ کی زندگی پر ڈاکیومنٹری فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے، میں جاننا چاہتا ہوں میرے والد اور جان سنو کے ساتھ کیا ہوا‘۔

مزید پڑھیں: ’علی سدپارہ واپسی پر حادثے کا شکار ہوئے‘

یہ بھی پڑھیں: علی سدپارہ : ’کے ٹو کا ہیرو، کے ٹو میں مدفن‘

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اس مہم کے دوران اپنے والد کا جسد خاکی، اُن کے کپڑے اور زیر استعمال دیگر اشیا تلاش کرنے کی کوشش کروں گا، ایک بیٹا ہونے کی حیثیت سے جب تک مجھے والد کی موت کا ٹھیک سے علم نہیں ہوتا تب تک مجھے اطمینان نہیں ہوگا‘۔

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ ’کوہ پیمائی ایک ایڈونچر ہے،جس کا مجھے بچپن سے ہی شوق ہے، پہلے جہاں سے واپس لوٹا اب وہاں سے والد کے پیروں کے نشانات پر چلوں گا، کے ٹو جانےکا مقصد سرچنگ بھی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -