تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایک ننھی سی جاندار شے کے آگے جنگل کے شیربے بس، دلچسپ ویڈیو

عام طور پر کوئی بھی جاندار اپنے ارد گرد کوئی نئی شے دیکھتا ہے تو وہ حیران رہ جاتا ہے، اب کی بار جنگل کے بادشاہ ایک ننھے کیکڑے کو دیکھ کر نہ صرف حیران ہوئے بلکہ بے بس بھی ہوگئے۔

انٹرنیٹ پر ویسے تو جنگل کے بادشاہ کی درجنوں مختلف ویڈیوز موجود ہیں، جن میں وہ شکار کرنے یا اپنے علاقے میں‌ داخل ہونے جانور کو بھگاتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر اب کی بار جنوبی افریقا کہ تفریحی مقام کی ایسی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔

اس ویڈیو میں ایک چھوٹے سے کیکڑے کے آگے پانچ تندرست شیروں کو  بے بس اور حیران دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچ شیر ایک جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے کہ وہاں پر ننھا کیکڑا پہنچ گیا، جسے دیکھ کر وہ سب بہت زیادہ حیران ہوئے اور قریب بھی گئے۔

ان پانچ شیروں نے کیکڑے کے گرد گھیرا بنایا اور اُسے گھورتے رہے۔ ننھا کیکڑا شیروں سے بے خوف ہوکر اپنی منزل کی جانب چلتا رہا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: جنگل کا بادشاہ زیبرے کے آگے بے بس، حیران کن ویڈیو

ایک موقع پر شیر نے اپنے پنجے سے کیکڑے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی، جس پر اُس نے مڑ کر غصے سے دونوں ٹانگیں شیر کی طرف کردی، جس پر وہ پیچھے ہوگیا۔

یوٹیوب پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے بارے میں یہ اطلاع سامنے آئی کہ یہ جنوبی افریقا کہ نیشنل پارک کی ہے، اس ویڈیو کو ایک سیاح نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا تھا۔

یوٹیوب پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، جنہوں نے شیروں کی بے بسی اور کیکڑے کی بہادری پر تبصرے بھی کیے۔

Comments

- Advertisement -