تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اینڈرائیڈ صارفین کو واٹس ایپ میں کن مسائل کا سامنا ہے؟

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین نے کیمرے میں نقص کی نشاندہی کردی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایتی ٹویٹ کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔

شکایتی ٹویٹ میں صارف کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ ایپ پر کیمرا استعمال کرنے کے دوران مجھے واٹس ایپ بیٹا ورژن سمیت بزنس واٹس ایپ بیٹا ورژن میں کیمرا زوم مسائل کا سامنا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹویٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کیمرے کا مسئلہ کئی ورژن میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ‌ بچا کر واٹس ایپ پر ویڈیو بھیجنے کا طریقہ

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی اس نقص کو دور کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -