بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج64 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف آج چونسٹھ برس کے ہوگئے۔

پچیس دسمبر انیس سو اننچاس کو لاہور میں پیدا ہونے والے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف آج اپنی چونسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں، انہوں نے ابتدائي تعليم سينٹ اينتھنيز ہائی اسکول لاہور سے حاصل کی۔

گورنمنٹ کالج لاہور سے گريجويشن کرنے کے بعد کیجامعہ پنجاب سے قانون کی ڈگری حاصل کی، ضیاء دور میں طویل عرصے تک پنجاب حکومت میں شامل رہے۔

- Advertisement -

انیس سو پچاسی میں ہونے والے غیر جماعتی انتخابات ميں مياں نواز شریف قومی اور صوبائی اسمبليوں کی سيٹوں پہ بھاری اکثريت سے کامياب ہوئے اور پنجاب کے وزيرِاعلٰی بنے۔

انیس سو اٹھاسی کے انتخابات ميں دوبارہ وزيرِاعلٰی منتخب ہوئے، انیس سو نوے اور ستانوے میں وزیراعظم بنے لیکن مدت وزارت عظمی پوری نہ کر سکے ایک معاہدے کے بعد سعودی عرب جلا وطن ہوئے۔

دو ہزار چھ میں میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹو سے مل کر دستخط کیے، دو ہزار سات میں پاکستان آئے، دو ہزارتیرہ کے انتخابات میں ان کی جماعت نے اکثریت حاصل کی اور وہ وزارت عظمی کے عہدے پر فائز ہوئے، ان کی سربراہی میں مسلم لیگ نصف دہائی کے بعد عوامی جماعت بن کر ابھری۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں