تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کابل میں‌ شدید فائرنگ، طالبان رہنما کا شہریوں‌ کے لیے اہم بیان

کابل: افغانستان کی وادی پنج شیر کا کنٹرول طالبان کو ملنے کے بعد دارالحکومت میں ایک بار پھر شدید ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

افان میڈیا رپورٹ کے مطابق پنج شیرکی فتح اور کنٹرول طالبان کو ملنے کی خوشی میں کابل کےمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ہوئی۔

طالبان رہنما احمد اللہ واثق نے ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کابل کے شہریوں کو پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا اور طالبان جنگجوؤں (مجاہدین) سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی درخواست کی۔

طالبان رہنمااحمداللہ واثق نے دعا کی کہ اللہ تمام شہریوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل طالبان نے افغانستان کی وادی پنج شیر میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ اب پورے افغانستان کا کنٹرول ہمارے پاس ہے۔

مزید پڑھیں: پنج شیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں: افغانستان چھوڑنے والا آخری امریکی فوجی کون ہے؟ تصویر وائرل

طالبان کے مطابق امراللہ صالح اور احمد مسعود کی منظر عام سے غائب ہوکر تاجکستان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر میں جاری جنگ روک دی گئی، باغیوں نے مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنج شیرکے داخلی دروازے گلبہار میں طالبان جنگجوؤں اور مزاحمتی گروپ کے دوسرے روز بھی جھڑپیں ہوئی تھیں، جس میں دونوں گروپوں نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔

افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جھڑپ شروع اور لشکر کشی میں پہلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -