تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’عمر شریف کے لیے 24 گھنٹے اہم، دعاؤں کی اپیل‘

کراچی: لیجنڈری سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے لیے آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کے فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں کو اداکار کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ’عمر شریف کے لیے اگلے چوبیس گھنٹے بہت اہم ہیں، برائے مہربانی جتنا ہوسکے دعا کریں۔‘

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں، ان کی یادداشت بھی متاثر ہوئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویش ناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی تھیں۔

مزید پڑھیں: عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، شہباز گل

یاد رہے کہ گزشتہ روز پروگرام الیونتھ آور میں عمر شریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب!جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آواز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔‘

وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -