تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’پاکستان، سعودی عرب تعلقات مضبوط پارٹنر شپ میں بدل چکے‘

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط پارٹنر شپ میں بدل چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، فوجی و میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغان صورتحال، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی، سعودی امیر البحر نے افغان صورتحال، غیرملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

سعودی امیر البحر نے دیرپا امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں جانب سے باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے، قریبی، تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں، پاکستان، سعودی عرب کے تعلقات مضبوط پارٹنر شپ میں بدل چکے ہیں۔

سعودی بحریہ کے کمانڈر کی جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات

دوسری جانب سعودی بحریہ کے کمانڈر نے جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، فوجی و میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فوجی رابطوں، باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، افغان صورتحال، خطے میں امن کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان، سعودی تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

سعودی امیر البحر نے امن اور افغان امن عمل کے لیے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -