تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

این اے 133 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کا مرحوم ایم این اے کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 133 ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این اے133لاہورضمنی الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن نے مرحوم رہنما پرویزملک کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، جس کی پارلیمانی بورڈ نے منظوری دے دی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائشہ پرویزملک این اے133ضمنی الیکشن میں امیدوارہوں گی، نوازشریف ، شہباز شریف نے فیصلےکی تائید و توثیق کر دی۔

مزید پڑھیں: این اے 133 ضمنی الیکشن : پیپلزپارٹی نے امیدوار کااعلان کر دیا

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ  پرویز ملک کو ن لیگ کی جدوجہد میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے خاندان کی مسلم لیگ کے لیے بے بہا قربانیاں ہیں۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 133 کے لیے اپنے امیدوار کے نام کا حتمی اعلان کیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے جمشید اقبال کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چن روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر اور سینئر رہنما پرویز ملک انتقال کر گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -