اشتہار

کمپنی کا انوکھا کارنامہ: دو کمروں کے مکان کا بجلی کا بل ایک لاکھ 21 ہزار روپے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کی بجلی بنانے والی کمپنی نے میٹر خراب ہونے کی شکایت موصول ہونے کے باوجود صارف کے گھر ایک لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیادہ بلنگ کا معاملہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے گھر کا میٹر خراب ہوگیا ہے۔

محمکے نے شکایت موصول کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی، الٹا ماہ ستمبر میں 48 ہزار 441 روپے کا بل صارف کے گھر ارسال کردیا۔

- Advertisement -

سندھیا نامی صارف نے میڈیا کو بتایا انہوں نے استعمال سے کئی گناہ زیادہ بل موصول ہونے کی شکایت بھی درج کرائی تاہم اس پر بھی کوئی کارروائی نہ ہوئی اور اکتوبر میں کمپنی نے 73 ہزار 287 روپے کا بل بھیج دیا۔

سندھیا کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں انہیں 1 لاکھ 21 ہزار 728 روپے کا بجلی کا بل موصول ہوچکا ہے حالانکہ ان کا گھر دو کمروں پر مشتمل ہیں جس میں نا تو ایئرکنڈیشن ہے اور نہ ہی گیزر، صرف گھریلو استعمال کی عام اشیاء ہیں اور ہر ماہ ان کا بل 5 سے 6 سو روپے آتا تھا لیکن میٹر خراب ہونے کے بعد بل لاکھوں میں چلا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں