منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شاہ رُخ کا رہائشی علاقہ ’منت‘ سیل، ویڈیو منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت کے علاقے کے باہر ممبئی پولیس نے رکاوٹیں لگا کر سیل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد اداکار کے گھر کے باہر میڈیا اور مداحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی وجہ سے ممبئی پولیس نے علاقے کے باہر رکاوٹیں لگا کر اسے بند کردیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں گزشتہ روز ضمانت ملی تھی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کے ساتھ ساتھ اس کیس میں گرفتار ارباز مرچنٹ اور مونمون دھامیچا کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا تھا۔

این سی بی اسی کیس میں اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کو بھی شامل تفتیش کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں