تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

پولیس شہدا کے خاندانوں کو پاک فوج کی جانب سے مالی امداد، زخمی اہلکاروں‌ کی عیادت

راولپنڈی: پاک فوج کے سینئر افسران نے حالیہ بدامنی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد بھی فراہم کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  پاک فوج کےسینئر حکام کی پولیس شہدا کے لواحقین کےگھروں آمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر افسران نے پنجاب پولیس کے شہدا اے ایس آئی محمداکبر، کانسٹیبل غلام رسول، کانسٹیبل محمد ایوب، خالد جاوید کے لواحقین سے ملاقات کی اور بلند درجات کی دعا کی۔ سینئرحکام نےشہداکی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کی جانب سےمتاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے سینئر حکام نے شہداکےایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا، علاوہ ازیں سینئر قیادت نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی تھی جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے ہر ممکن اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -