تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اتحادیوں کا حمایت سے انکار، اتحادی جماعتوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشیین (ای وی ایم) پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دینے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومتی، اتحادی پارلیمانی اراکین  سے ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ ق نے الیکٹرانک ووٹنگ بل کی حمایت نہ کرنے کا دو ٹوک فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس مؤخر کردیا

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم  اورق لیگ کا ای وی ایم کےلئے ووٹ دینےسے صاف انکار کردیا۔ دونوں جماعتوں کے اراکین نے وزیراعظم کے سامنے مؤقف اپنایا کہ ای وی ایم پربریفنگ، طریقہ کارسے آگاہ نہیں کیاگیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، نیب ترمیمی بل سمیت دیگر تیس بل کل ہونے والے اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا البتہ اب اس اجلاس کو مؤخر کردیا گیا ہے۔ حکومت کا ماننا تھا کہ مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے بل عددی اکثریت سے منظور ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔